ضلع ہنگو سے وراثتی سیاست کا جنازہ نکال دیا،خیال زمان اورکزئی

ضلع ہنگو سے وراثتی سیاست کا جنازہ نکال دیا،خیال زمان اورکزئی

ہنگو(بیورو رپورٹ)رکن قومی اسمبلی ہنگو حاجی خیال زما ن اور کزئی نے کہا ہے ضلع ہنگو سے روایتی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے ضلع ہنگو کے دیہی علاقوں ،توغ سرائے آنار چینہ ،کو ٹکی , محمد خواجہ ،کاہی اور ملحقہ جات کو 62 کروڑ روپے کی خطیر لا گت سے فیزون منصو بہ کی منظوری دلوادی ہے ۔جس پر 15دنوں کے اندر کام شروع ہو جا ئیگا ۔ہنگو پر یس کلب میں ہنگامی پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر ت ے ہو ئے رکن قومی اسمبلی حا جی خیال زمان اور کزئی نے کیا اس موقع پر ضلعی صدر ظہور شاکر اور جنرل سیکٹری نو ر اواز ایڈوکیٹ ، محمد صادق کے اور دگر عہدیہدان بھی مو جود تھے حاجی خیال زمان اور کزئی نے کہاکہ تحریک انصاف صو بائی حکو مت نے قلیل عرصہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصو بہ جات کے تحت تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں انقلابی تبدیلیاں رونما کر کے عوام سے کیئے گئے وعدے پو رے کئے ۔انہوں نے کہا کہ سال 2018 میں گیس منصو بہ فیز ٹو کے تحت تحصیل ٹل کے تمام یو نین کو نسلوں کو 80کروذ روپے گیس رائیلٹی فنڈز فراہمی یقینی بنا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہنگو میں ایچ ڈی اے کیلئے صو بائی حکومت کے مختص کر دہ 10ہزار کنال اراضی کا تعمیراتی منصو بے کا وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک جلد افتتاح کر یں گے ۔حا جی خٰال زمان نے کہا کہ خیال زمان نے کہا کہ ضلع ہنگو میں مو اصلات کو فروغ کی مد میں ہنگو کو ہاٹ جی ٹی روڈ کے جاری منصوبہ کی تعمیر پر ڈیڈھ ارب روپے ،دروڑی با نڈہ روڈ پر 35کروڑ جبکہ سما نہ روڈ کے 10کروڑ روپے کے تعمیراتی منصو بوں سمیت دوابہ میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی لا گت سے گورنمنٹ ہا ئر سکینڈی سکو ل کی تعمیر کو پا یہ تکمیل تک پہچا کر ضلع ہنگو عوام کی احساس محرومی کا خا تمہ کیا ۔انہوں نے کہا کستان تحریک انصاف قائد محترم عمران خان کی قیادت میں ایک مٹھی کی ما نند متحد ہے ۔اور اپنی کا رکر دگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخا بات میں عوامی طا قت سے بر سر اقتدار ااکر عوامی خد مت کا عظیم مشن جا ری رکھیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر