12مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد

12مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت کی ٹیموں کو جمعرات کے روز 12مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد ہے۔جس میں 9مقامات(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

ان ڈور اور 3مقامات آؤٹ ڈور کی ہیں۔زون ون میں سے 4زون ٹو میں سے 3زون تھری میں سے 3جبکہ زون فور میں سے 2ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے ۔جن کے تدارک کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیہں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے انسداد ڈینگی کارروائی تیز کرنے کیلئے ٹائر مارکیٹ اور دکانوں تدارک کے ساتھ ساتھ آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کرنے شروع کردیئے ہیں۔تاکہ ان کی افزائش کو روکا جاسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر