ہنگو میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہنگو میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہنگو( بیورو رپورٹ)ہنگو یونین کو نسل رائیسان میں چیف سیکٹری خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر ضلعی انتظا میہ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر شا ہد محمود ،ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان ،اے ڈی سی عطا المنعم ،اے ڈی لو کل گورنمنٹ عابد زمان اور سر کاری محکموں کے افسران سمیت علاقہ مشران ،بل؛دیاتی نا ظمین عوام نے کثیر تعداد میں شر کت کی اس موقع پر حسب روایات عوام اور عمائد ین نے مسائل کے انبار لگا دئیے ۔یو سی رائسیان کے نا ظمین سید جیل میاں ،نا ظم محمد ،جنان ،نا ظم غلام علی حاجی الفت حسین ،ملک جبار ایو ب علی ،کمان علی ،غلام علی ملک جنان اور دیگر نے کہا کہ کو ھاٹ ہنگو جی ٹی روڈ پر کام کی سست روی کے با عث تعمیراتی منصو بہ کئی بر س سے عوام کے لئے درد سر بن چکا ہے چھڑ کاو نہ ہو نے کے با عث گر و غبار نے مختلف امر اض کو جنم دیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ صحت کے شعبہ میں یو نین کو نسل رائیسان میں محض ایک بی ایچ یو نا کامی جبکہ ڈسپنسری کا وجود تک نہیں اور کسی بھی با لخصوص ڈیلوری کیسسز کی صورت میں زچہ بچہ کی صورت کی شر ح میں بتدریج اضا فہ ہو تا جا رہا ہے علا قہ شا ہو خیل میں متاثرین اور کزئی کے درجنوں خا ندان ارضی رہا ئشی کیمپ میں مقیم ہیں جن کی واپسی کے لئے کو ئی پر سان حا ل نہیں با رش کی صورت میں نکا سی آب کے نا قص انتظام کے با عث جی ٹی روڈ کا سیلا بی پا نی یو نین کو نسل رائیسان کے نشیبی علاقوں کے رہا ئشی مکا نات میں داخل ہو کر تبا ہی مچا دیتی ہے ۔مشران نے کہا کہ یو سی رائسیان کے غریب عوام کا گز ر میسر اور زرئعہ معاش کا بڑا مسلہ ہے ہزرواں کی تعداد کا لا ئیو سٹاک سے وابستہ ہے جن کیلئے صرف ایک شفا خانہ ہے اور کوئی لا ئیو سٹاک صحت مر کز مو جود نہیں ۔قومی مشران نے کہا کہ علاقہ رائیسان کے قومی شاملات کی اراضی پر بے ہنگم ٹریفک کے با عث حا دثات سے بچنے کیلئے رائیسان کے مقام پر انڈ ر پاس کی تعمیر نا گز یر ہو چکی ہے ۔نئے تعمیر شدہ تعلیمی اداروں کی ہینڈ اینڈ ٹیکنگ کا مر حلہ مکمل کر کے تعلیمی اداروں کو فعال بنا نے کیساتھ یو نین کو نسل رائیسان میں منظور شدہ مر حوم اعتزاز حسن شہید کے نام سے منسوب سپورٹس کمپلکس تعمیر کو عملی جا معہ پہنایا جائے ۔جبکہ رئسیان اور ملحقہ با نڈہ جات میں بجلی کے نظام کو موئثر بنا نے کے لئے نصب شدہ ٹرانفسامر کو تبدیل کر کے ہائی پاور ٹر انسفاامر نصب کئے جا ئیں ۔ضلعی ڈپٹی کمشنر ہنگو شا ہد محمود نے عوامی مسائل سننے پر متعلق مسائل فوری حل کے سلسلے میں موقع پر متعلق محکموں کت افسران کو سخت ہدایات جاری کر تے ہو ئے ایک ہفتہ کے اند ر اندر رپورٹ پیش کر نے سمیت کھلی کچہری میں مخکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ایر گیشن کے افسران کی عدم مو جو دگی پر سخت بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے اُن کے خلا ف سفا رشات اعلی حکام کو ارسال کر نے کی بھی یقین دہانی کر ائی ۔ڈی سی شا ہد محمود کا کہنا تھا چیف سیکٹری کے پی کے کی سر پر ستی میں عوامی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جا ئینگے

 

مزید : پشاورصفحہ آخر