پرائم منسٹر گلوبل ایس ڈی جی ایس پروگرام ،ملتان کے اراکین اسمبلی کی 36 کروڑ کی 79ترقیاتی سکیموں کی منظوری


ملتان ( سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان نے اراکین قومی اسمبلی کی تجویز (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

کردہ 36کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 79ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی ہے ان سکیموں کیلئے پرائم منسٹر گلوبل ایس ڈی جی ایس پروگرام کے تحت گرانٹ جاری کی گئی ہے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 150کی 31ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لاگت 15کروڑ 90لاکھ روپے لگایا گیا ہے یہ سکیمیں ایم پی اے رانا محمود الحسن کی تجویز کردہ ہیں، ممبر قومی اسمبلی ملک غفار ڈوگر کی تجویز کردہ این اے حلقہ 148کی اڑھائی کروڑ مالیت کی 5ترقیاتی سکیمیں وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ حلقہ 151کی 3کروڑ 70لاکھ روپے کی 12ترقیاتی سکیمیں، ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون کے حلقہ 153کی 14کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی 31ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں تمام ترقیاتی سکیمیں لوکل گورنمنٹ کے ذریعے مکمل کی جائیں گی آئندہ چند روز تک ٹینڈرز بھی جاری کئے جائیں گے ان سکیموں میں کارپٹنگ، فرش بندی، سیوریج، ٹف ٹائل نالیوں وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...