مولانا قاضی سید معین الدین کی رسم قل آج ادا کی جائیگی

مولانا قاضی سید معین الدین کی رسم قل آج ادا کی جائیگی

رستم(نمائندہ پاکستان) ممتاز عالم دین اور استاذ العلماء مولانا قاضی سید معین الدین کی رسم قل کل کمرگئی رستم میں ادا کی گئی، مرحوم پشاور کے سینئر صحافی کاشف الدین سید اور احتشام الدین سیدایڈوکیٹ کے والد تھے، مرحوم کے تعزیت کیلئے صوبہ بھر سے جید علماء کرام اور سابق و موجودہ ممبران اسمبلی، وکلاء، صحافی برادری، محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ ہر مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی، سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم، سابق وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی، سابق وزیر اطلاعات آصف اقبال داؤدزئی، سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک، قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر خان شیرپاؤ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان، ایم پی اے مفتی فضل غفور، سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اکرام اللہ شاہد، سابق ایم پی اے عطیف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک، ضلع نائب ناظم مردان اسد کشمیری، جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین ، سابق نائب ناظم و تحصیل ناظم مردان ابراہیم بلند، ہائی کورٹ بار کے صدر عیسیٰ خان اور جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عطا ء الحق درویش اور دیگرنے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر