ڈہرکی‘ گرفتار ملزم کا عدالت میں دل کے دورے کا ڈرامہ‘ جج نے سنٹرل جیل بھجوا دیا

ڈہرکی‘ گرفتار ملزم کا عدالت میں دل کے دورے کا ڈرامہ‘ جج نے سنٹرل جیل بھجوا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی پولیس نے اپنی ہی برادری کے لوگوں شاہد،فرید اوردیگرپر قاتلانہ حملہ کرنے کے مقدمہ میں گرفتارملزم اور(بقیہ نمبر66صفحہ7پر )

لڑکی کواغواکرنے والے اللہ بخش کے والد کریم بخش کو جب عدالت میں پیش کرکے مزیدتفتیش کرنے کیلئے ریمانڈ لینے کیلئے جج کوسے درخواست کی تو اسی دوران ملزم نے دل کے دورہ پڑنے کے ڈرامہ کیا جس پر جج نے فوری طورپر پولیس کو اسے ہسپتال لیجانے کا کہا پولیس نے ملزم کو جب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرماتھیلو میں علاج کرانے کیلئے داخل کرایا تو وہاں کے ڈاکٹروں نے اسکا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد دل کے دورے کو ڈرامہ قرار دیکرمکمل صحتیاب ہونے کی تصدیق کردی جس کے بعد ڈہرکی پولیس نے ایک بار پھراسے عدالت پیش کیا تو ڈہرکی سول کورٹ کے جج نے گرفتارملزم کریم بخش کا مذید12روزہ ریمانڈ دے کراسے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گھوٹکی میں بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔
دورہ ڈرامہ