جدہ جانے والی سعودیہ کی پرواز کینسل‘ عمرہ زائرین خوار ہوگئے


ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان سے جدہ جانیوالی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 801کی گھنٹوں تاخیر کے باعث سینکڑوں عمرہ زائدین خوار ہوکر رہ گئے بدھ کے روز صبح 11بجکر15منٹ پر ملتان سے جدہ جانیوالی پرواز جمعرات کی(بقیہ نمبر64صفحہ7پر )

شب 9بجکر 45منٹ پر جدہ کیلئے روانہ ہوئی عمرہ زائرین محمد شہزاد،ساجد کھچی،محمد سعید اور مسرت بی بی نے پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز صبح سات بجے سے ملتان سمیت کبیروالا،ساہیوال ،ڈی جی خان اور جھنگ سمیت دیگر علاقوں سے تین سو ستر عمرہ زائرین جدہ جانے کیلئے ملتان ایئر پورٹ پہنچے ایئر لائن سٹاف نے تمام مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد بتایا کہ فلائٹ کینسل ہوگئی ہے جس پر مسافروں کو سخت تشویش اور پریشانی کا سامنا کرنا پرا تاہم ایئر لائن سٹاف نے تمام مسافروں کے بورڈنگ پاس کینسل کرکے ہوٹل منتقل کردیا گیا اور جمعرات کو پھر تین بجے سہہ پہر تمام مسافروں کو ایئر پورٹ لایا گیا اور اس پورے عرصہ کے دوران مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس پر مسافروں نے احتجاج ریکارڈ کروایا تاہم ایئر پورٹ پر موجود سٹاف نے انہیں بتایا کہ اس وقت ایئر لائن سے متعلقہ سٹاف مجود نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر سعودی ایئر لائن کے سٹاف کی عدم موجودگی کے باعث کوئی بھی ان کی بات سننے کو تیار نہیں تھا آخر کار بتایا کہ اب فلائٹ 7بجے شب ملتان پہنچے گی اور تمام زائرین کو جدہ لے جائیگی لیکن سات بجنے پر بھی فلائٹ نہ پہنچی تو مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایئر لائن انتظامیہ کو سخت ہدف تنقید بتایا تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 3سوستر ممبران رات 10بجکر45منٹ پر جدہ کیلئے روانہ ہوں گے۔
پرواز کینسل

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...