مہمند ایجنسی کے بیشتر پرائمری سکولوں کو کئی ماہ سے فوڈائٹم نہیں ہے

مہمند ایجنسی کے بیشتر پرائمری سکولوں کو کئی ماہ سے فوڈائٹم نہیں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی(نمائندہ حصوصی پاکستان) مہمند ایجنسی کے بیشتر پرائمری سکولوں کو کئی ماہ سے فوڈائٹم نہیں ملی ۔ طلباء والدین میں تشویش داخلہ مہم پر منفی اثر پڑرہا ہے۔تفصلات کے مطابق گزشتہ سال ریشنلائزیشن کے تحت ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کم تعداد طلباء کی وجہ سے پرائمری سکولوں کو بند کردیا تھا تاہم امسال فروری سے دوبارہ بحال ہونے کی صورت میں تعداد بڑھ گئی ہے اپنے اپنے سکولوں کے انچارج اساتذہ نے محکمہ تعلیم کو ماہانہ رپورٹیں بھی دی ہیں مگر تاحال 8ماہ فوڈ ائٹم نہ ملنے کی وجہ سے طلباء احساس محرومی کا شکار ہورہے ہیں جسکی وجہ سے داخلہ مہم بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے طلباء ، والدین اور اساتذہ کرام نے اعلی حکام سے جلد نوٹس لینے اور خوراکی مواد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔