شانگلہ‘ الپوری آنیوالا جیپ حادثہ کا شکار‘ 1 جاں بحق 3 زخمی

شانگلہ‘ الپوری آنیوالا جیپ حادثہ کا شکار‘ 1 جاں بحق 3 زخمی

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے بالائی علاقے کس پاگوڑی سے الپوری انے والا جیپ حادثے کا شکار۔ ایک شخص جان بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تینوں زخمی افراد کو سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شانگلہ یونین کونسل پیر اباد کے بالائی علاقے کس پاگوڑی سے الپوری انے والا جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں موقع ہی پر فضل رحمن نامی شخص دم توڑ گیا جبکہ اسی حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ، مقامی افراد پولیس تھانہ الپوری نے موقع پر پہنچ کر تین زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کیا جہاں پر فرسٹ ایڈ کے بعد زخمی افراد کو سیدو شریف ہسپتال منگورہ سوات منتقل کردیا گیا ، ڈاکٹروں نے تینوں کے حالات تسلی بخش قرار دئے ہیں، زخمیوں میں شیر زمان ، احسان اور زید اللہ شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر