جندول‘ پی ٹی آئی کی طرف سے دیر بالا کی نئی حلقہ بندیاں مسترد‘ محمد بشیر

جندول‘ پی ٹی آئی کی طرف سے دیر بالا کی نئی حلقہ بندیاں مسترد‘ محمد بشیر

جندول(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیر بالا و پائین میں ممکنہ حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا ہے ، مقامی میڈیا ں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ضلعی صدر محمد بشیر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو دیر بالا و پائین میں حلقہ کے اضافہ پر اعتراض نہیں البتہ مذکورہ حلقوں میں علاقوں کی درجہ بندی غلط طریقہ کی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہNA38میں تحصیل خال تحصیل بلامبٹ تحصیل تیمرگرہ اور تحصیل ادینزئی لئے گئیں ہیں جبکہ حلقہNA37میں تحصیل ثمرباغ تحصیل منڈا تحصیل لعل قلعہ اور تحصیل براول لئے گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل براول کا فاصلہ NA37سے بہت ہی زیادہ ہے اس لئے تحصیل براول کو NA37میں شمار کرنا ایسا ہے جیسے بنگلہ دیش کو پاکستان کیساتھ شمار کرنا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل براول کو NA36کے ساتھ شامل کیا جائے اس لئے کہ تحصیل براول NA36سے بہت ہی قریب پڑتا ہے ۔اس کے علاوہ NA37کے علاقے تحصیل واڑی اور تحصیل چونکہ NA36کے قریب پڑتے ہیں اس لئے اگر مذکورہ دو تحصیلوں میں سے کچھ علاقے NA36کیساتھ شامل کئے جائے تو حلقہ بندی میرٹ کیساتھ ہو سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ بندیوں میں انہیں اعتماد میں نہ لیا گیا تو ہزاروں کی تعداد میں عوام کو نکال کر الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنہ دینگے اور ضلعی الیکشن کمیشن کو تالے لگا کر بند کر دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...