ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ درجن گرفتار

ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی‘ درجن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو( بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی اور دوآبہ نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کا روائی ۔دو ملزمان اشتہاریوں سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ اور منشیا ت بر آمد تفصیلات کے مطا بق ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی اور دوآبہ پو لیس نے علاقہ سپین خاروی ،درسمند ،جواروغنڈی ،کا ندوکلے میں جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا روائی کر تے ہو ئے دو ملز م اشتہاری اور متعدد مشتبہ افراد گر فتار کر لئے گئے جن کے قبضے سے ایک شارٹ گن ،دو عدد پستول ،ایک بندوق ، سو مختلف کا رتوس اور 1160گرام چر س بر آمد کر لئے ۔ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر احسان اللہ کے مطا بق ضلع ہنگو میں امن وامان بر قرار رکھنے کی خا طر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپر یشن جاری رہے گا ۔