صوابی‘ سٹیل کارخانے میں بارودی مواد پھٹنے سے محنت کش جاں بحق

صوابی‘ سٹیل کارخانے میں بارودی مواد پھٹنے سے محنت کش جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ ) گدون صنعتی بستی میں واقع سٹیل کے کارخانے میں سکریپ میں بارودی مواد پھٹنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا ، پولیس تھانہ گدون آئی ڈی ایس کے مطابق محمد زاہد سکنہ گندف گدون صنعتی بستی کے روڈ نمبر چار پر واقع سٹیل ملز میں کام میں مصروف تھے کہ اس دوران سکریپ میں موجود بارودی مواد اچانک پھٹنے سے وہ جاں بحق ہوگیا ،ایس ایچ او شفیق خان موقع پر پہنچے ،انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ محمد زاہد سکریپ میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے جاں بحق ہوا ہے ۔