پیسکو تخت بھائی سب ڈویژن میں سیفٹی سیمنا ر کا انعقاد
تخت بھائی ( نامہ نگار ) پیسکو تخت بھائی سب ڈویژن میں سیفٹی سیمنا ر کا انعقاد کیا گیا جس میں واپڈا اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جمعرات کے روز پیسکو تخت بھائی سب ڈویژن میں واپڈا اہلکاروں کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہی کے حوالے سے سیفٹی سینمار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمنار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای واپڈا مردان سرکل جمال الدین خان، ایکسیئن تخت بھائی فیاض خان، واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن کے چیئرمین حاجی غلام حبیب، ٹریننگ سنٹر کے انچارج بخت روان اور دیگر نے کہا کہ لائن مین بغیر حفاظتی کٹ کے لائن پر بالکل کام نہ کریں کیونکہ آئے روز غفلت کی وجہ سے واپڈا کے قیمتی اہلکار جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، انہوں نے ملازمین کو خبردار کیا کہ اگر کسی کو بغیر حفاظتی کٹ اور اوزار کے لائن پر کام کرتے پایا گیا تو ان کے خلاف فوراََ محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، سیمینار کے اختتام پر حاجی غلام حبیب نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو ،مرکزی چیئرمین گوہر تاج اور صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ واپڈا میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد پُر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سب ڈویژنزمیں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے قوانین سختی سے لاگو کیے جائے تاکہ حادثات پر بروقت قابوپایا جا سکے ۔