محکمہ تعلیم مالاکنڈمیں اندھیر نگری اور چوپٹ راج کابازارگرم ہے ‘ اصغر ایوب

محکمہ تعلیم مالاکنڈمیں اندھیر نگری اور چوپٹ راج کابازارگرم ہے ‘ اصغر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماضلع کونسل کے ممبراصغرایوب خان نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم مالاکنڈمیں اندھیر نگری اورچوپٹ راج کابازارگرم ہے سال 2013میں تعمیرشدہ سکول میں تاحال میٹرسے محروم ہے وہ محکمہ ایجوکیشن والوں نے چوری کرلیاہے ان خیالات کااظہاراصغرایوب خان نے گزشتہ روز ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے تما م دعوے جھوٹ کاپلندہ ہے گورنمنٹ پرائمری سکول جاربٹ سال 2013میں مکمل ہوچکاہے جبکہ پانچ سال گزرنے کے باوجود سکول میٹرے سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سکول میں زیرتعلیم طلباء کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے جبکہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں مکمل طور پرخاموش ہے اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندے نے محکمہ ایجوکیشن کے مقامی افیسر فضل سبحان سے رابطہ کیا توانہوں نے موقف اختیارکیا کہ میٹرکولگانے کے لئے ہم نے واپڈاوالوں کوپیمنٹ کیاہے اورڈیمانڈنوٹس بطورثبوت ہمارے پاس موجود ہیں غفلت محکمہ ایجوکیشن کی نہیں بلکہ محکمہ واپڈا کی سست روی ہے ۔