چارسدہ میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ کا ہسپتال کا دورہ

چارسدہ میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ کا ہسپتال کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ اور انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ کا دورہ ۔ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ ۔ مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانی والی سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں سپیسلشٹ ڈاکٹروں سمیت دیگر عملہ کی کمی بہت جلد پوری کی جائیگی ۔ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر انصار اللہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر انصار اللہ نے ڈائیریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ فیصل شہزاد ، ڈی ایم سی مجیب الرحمان ، ڈپٹی ڈی ایم او آفتاب اخونزادہ اور مانیٹرنگ یونٹ کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کا اچانک دورہ کیا ۔ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ نے مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ہسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانی والی سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ڈاکٹر انہار اللہ نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں صوبائی حکومت نے محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کئے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کئے جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے مانٹرنگ ٹیم باقاعدگی سے ہسپتالوں اور مراکز صحت کا دورہ کر کے صحت کے سہولیات کا جائزہ لیکر صوبائی حکومت کو رپورٹ بھیجتی ہے جس پر باقاعدہ کاروائی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کے پاداش میں اب تک محکمہ صحت کے ملازمین سے تین کروڑ بیس لاکھ روپے ریکوری کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ ہسپتال میں ڈائیلاسز مشین موجود ہے مگر تکنیکی وجوہات کی بناء پر مشین کو تاحال استعمال میں نہیں لایا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کے ایم ایس اور ڈی ایچ او کو مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں اور محکمہ صحت اعلی سطح پر ان کے مطالبات سنجیدہ لیکر ان پر عمل درآمد کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں کافی حد تک بڑھائی ہے جبکہ ان کو الاؤنسز بھی دئیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ چارسدہ میں ڈینگی وائرس موجود نہیں جبکہ پشاور میں ڈینگی وائرس پر قابو پایا جا چکا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت کے مرتکب عملہ کیلئے محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں ۔