عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے :سہیل خان

عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے :سہیل خان

صوابی (بیورو رپورٹ)عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ،ضلع صوابی میں جرائم پیشہ اور امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او صوابی سہیل خالدنے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ تعارفی ملاقات کے دوران کیا، ڈی پی او صوابی سہیل خالدنے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہیں، کسی بھی شخص کو قانون کے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی،قیام امن کے لئے عوام ساتھ دیں تو صوابی سے ہر جرائم کا خاتمہ ہو جائیں گا ، صوابی میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور حل کیا جائے گااور میرا دفتر کے دروازے ہر شخص کے لئے کھلی رہتے ہیں ،ضلع صوابی کے یوسفزئی قوم ایک بہادر اور نڈر خود دار لوگ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ قیام امن کے لئے پولیس کا ساتھ دیا ہیں اور آئندہ بھی اپنی یہ روایات برقرار رکھیں گے ،منشیات ،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، ڈی آر سی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے ہر قسم وسائل بروئے کار لائیں گے ،لیزان کمیٹیوں کی آفادیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہیں ،پال کی قیام سے عوام کو انکے مسائل انکی دہلیز پر ملنا شروع ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہر اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور انعامات سے نوازو ں گا اور پولیس میں تمام تقرریاں تبادلے اور کام خالصتاً میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر