شیخ امجد رشید گولڈ کپ ، جانز کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور( سپورٹس رپورٹر) پہلا شیخ امجد رشید گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 ، جانز کلب نے جان برادرز کلب کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، جمخانہ گراؤنڈ پر جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں شیخ امجد رشید گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جان برادرز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے جس میں عثمان اور زبیر 35,35 اور جوہر علی 20 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،جانز کلب کی طرف سے انثار نے تین،عثمان اورصمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں دوسری اننگز میں جانز کلب نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا جان عالم 47 ،خان زیب 38 اور بہادر 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔جان برادرز کلب کی طرف سے ہارون نے تین ، اسد اور آیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ میچ میں جعفر حسین اور فخر عالم نے ایمپائرنگ جبکہ شہیر جمال نے سکوررنگ کے فرائض انجام دیئے۔