نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج 2017 ، پہلا مرحلہ مکمل

نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج 2017 ، پہلا مرحلہ مکمل

پشاور( سپورٹس رپورٹر) نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج 2017 کے سلسلے میں ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں دوسو سے زائد تعلیمی اداروں کے دس ہزار سے زائد نوجوانوں نے تیس مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا، ڈویژنل سطح پر مقابلے چھ نومبر سے شروع ہونگے جس میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کے مابین مقابلے ہونگے ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویوتھ آفیئرز کے تعاون اور لیزان کارپوریشن کے زیراہتمام نیشنل یوتھ کارنیوال کا پہلا مرحلہ مختلف تعلیمی اداروں میں مکمل ہوگیا جس میں دوسو سے زائد تعلیمی اداروں کے مرد وخواتین نے تیس مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا۔ یوتھ کارنیوال میں دوسرا مرحلہ ڈویژنل سطح پر چھ نومبر سے شروع ہونگے جس میں ڈویژنل سطح پر ٹیم کا انتخاب کیاجائے گا۔جو کہ صوبائی سطح پرانٹر ڈویژنل مقابلوں میں شرکت کریگی اور اس کی فاتح ٹیم نیشنل سطح پر نیشنل یوتھ کارنیوال کا حصہ بنے گی ۔ جس میں پورے ملک سے 215 مختلف تعلیمی اداروں کے نوجوان تیس مختلف کیٹگریز میں حصہ لیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل امور اسفندیا رخان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کا معیار زندگی بلند اور انہیں صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع کی فراہمی کیلئے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، موجودہ حکومت نے کثیر رقم سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے نیشنل یوتھ کارنیوال کے نام سے سب سے بڑے ایونٹ کا انعقا د کیا جارہے جس میں پاکستان بھر سے تقریباً 30ہزار کے قریب نوجوان حصہ لیں گے۔نیشنل یوتھ کارنیوال میں ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 26ہزار کے قریب نوجوان حصہ لیں گے ا بتدائی مرحلے میں تعلیمی اداروں میں مقابلے ہوں گے جن میں کامیابی کے بعد ڈویژنل سطح پر مقابلے ہوں گے بعد ازاں ریجنل سطح پر ان نوجوانوں کے مابین مقابلے کرائے جائیں گے۔پہلے مرحلے کے ٹرائلز میں شرکت کرنے والے اداروں میں ڈویژنل سطح پر پشاور ڈویژن میں قائد اعظم کالج آف کامرس پشاور، گورنمنٹ کالج پشاور، خیبر لاء کالج ، پشاور یونیورسٹی ، انجینئر یونیورسٹی پشاور،فاسٹ یونیورسٹی،مردان ڈویژن میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، صوابی یونیورسٹی ،ویمن یونیورسٹی مردان،یو ای ٹی مردان،کوہاٹ ڈویژن میں نسٹ یونیورسٹی کوہاٹ،ہزارہ ڈویژن میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سری صالح،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کنج،یو ای ٹی ایبٹ آباد،کام سیٹ ایبٹ آباد،ایوب میڈیکل کالج،ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان،پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر دو ڈی آئی خان ، پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ڈی آئی خان، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لکی مروت،یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بنوں، گورنمنٹ ڈگری کالج سورانی ، گورنمنٹ گرلز ڈیگری کالج منڈان بنوں،یوای ٹی بنوں ،میڈیکل کالج بنوں،ملاکنڈ ڈویژن میں سیدو مڈیکل کالج سیدو شریف سوات، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب،افضل خان کالج ، پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ سوات، یونیورسٹی آف سوات، گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری شانگلہ،یونیورسٹی آف سوات شانگلہ،پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ، گرلز ڈگری کالج تھانہ،یونیورسٹی آف ملاکنڈ،یونیورسٹی آف بونیر،ڈگر ڈگری کالج بونیرکی ٹیموں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ مختلف دینی مدارس اور تعلیمی اداروں سے غیر منسلک نوجوانوں بھی اس کارنیوال کا حصہ ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر