بٹ خیلہ ضلع کونسل اجلاس‘ سودی قرضوں کے لین دمیں تشویش اظہار

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ ) ضلع کونسل ملاکنڈ نے علاقے میں بڑھتے ہوئے سودی قرضوں کے لین دین اور گاڑیوں کے انڈرپلے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور یہ لعنتی کاروباربند کرنے سمیت ملوث افراد کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے جبکہ کونسل نے اس معاشرتی ناسور کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کے پرائیویٹ لون ایکٹ 2016ء پر فوری عمل درآمدکی ضرورت پر زور دیا ہے نائب ضلع ناظم کرنل (ر) ابرار خان یوسفز ئی کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میں اراکین ضلع بھر میں پراپرٹی ڈیلران اور موٹر بارگین سنٹروں کے بااثر مالکان کے ذریعے پورے علاقے میں تیزی سے پھیلنے والے سودکے کاروبار اور معاشرے پر اس انتہائی مضر اثرات کے خلاف پھٹ پڑے اجلاس میں ضلع ناظم سید احمد علی شاہ مرد و خواتین ممبران اورمختلف محکموں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی اس بارے بحث میں حصہ لیتے ہو ئے حاجی اکرام خان اصغر ایوب فرید خان صدام حسین فضل منان پیر مصور غازی عمر حیات مولانا راشد نورانی مہابت خان وغیرہ نے علاقے میں جاری سوی لین دین کو اللہ اور رسول کے خلاف کھلی جنگ قراردیااور اس کی وجہ سے معاشرے میں بڑھتے لڑائی جھگڑوں تھانہ کچہری کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہا رکیا انھوں نے کہاکہ اس ناسور نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ بھی ہم سے ناراض ہے اور طویل خشک سالی و بارشوں کے نہ ہونے کی بھی اصل وجہ سود کے عام ہونے کی ہے اس موقع پر صرف کفایت اللہ نے اس کاروبار کے جاری رہنے کی حمایت کی کیو نکہ سود سے وابستہ افرادکو دنیا میں ہی سزا مل رہی ہے اور وہ اللہ کی گرفت میں ہیں کونسل نے اس بارے صوبائی حکومت کے پاس کردہ خیبر پختونخواپرو ہبٹیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ2016ء کا خیر مقدم کیااور جنوری سے گورنر کی منظوری سے ملاکنڈ ڈویژن میں لاگو ہونے والے اس ایکٹ پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا اجلاس میں امجد علی شاہ جہان بادشاہ حا جی سبحانی گل حا جی فدامحمد نذیر با چہ نے ہوائی فائرنگ پر پابندی مقامی سطح پر بننے والے ناقص اور مضر صحت پاپڑ و چپس پر پابندی کا مطالبہ کیا انھوں نے ڈی ای او دلشاد بیگم کے نامناسب رویے ہٹ دھرمی کی مذمت کی اور اس بارے کونسل کی قرارداد دفاتر کی تالا بندی کرکے انھیں ضلع بدر کرنے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا عتیق خان فضل ربی اور خا تون کونسلرشاہی رفسن نے سوات ایکسپریس وے کے متاثرین اراضی کو جلد معاوضوں کی ادا ئیگی آلہ ڈھنڈ کوٹ اور ملاکنڈ خاص کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز وآلات کی کمی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اجلاس میں

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...