پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹالوجی کے زیر اہتمام17ویں سالانہ کانفرنس آج ہو گی

پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹالوجی کے زیر اہتمام17ویں سالانہ کانفرنس آج ہو گی

پشاور( سٹاف رپورٹر) پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹالوجی کے زیر اہتمام 17 ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح آج پشاور کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں ہو گا۔ اس سہ روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے امراضِ جگر کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔اس کانفرنس کی میزبانی پشاور کے مختلف ہسپتالوں کے امراض جگر کے ماہرین کرینگے۔اس کانفرنس میں مختلف ماہرین اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کرینگے جن کی بنیاد پر مریضوں کے علاج کے ضمن میں مثبت پیش رفت ممکن ہو گی۔اس کانفرنس کا موضوع ہے’’امراض جگر کے روزمرہ چیلنجز‘‘۔کانفرنس کے تین ایام میں مختلف سیشنز ہونگے جس میں آج افتتاحی جبکہ اتوار کی شام کو اختتامی سیشن شامل ہیں۔ یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں بھی امراضِ جگر کے حوالے سے تحقیقی انداز اختیار کیاگیا ہے اور مختلف محققین ڈاکٹرز اس کانفرنس میں اپنے مقالہ جات پیش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں امراضِ جگر کی شرح قابل تشویش حد تک زیادہ ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر