اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینا ایک درست قدم ہے‘ کمال خان

اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینا ایک درست قدم ہے‘ کمال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ (نمائندہ پاکستان) ممتاز سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر کمال خان شمع خیل نے کہا ہے کہ اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینا ایک درست قدم ہے جس پر وہ صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ اپر سوات عملی طور پر ضلع بننے سے اپر سوات کی لاکھوں عوام کی مشکلات میں کافی کمی اجایئگی اور عوام کو انکی زیادہ کام انکے نذدیک اپنے علاقوں میں حل ہونے کیلئے راہ ہموار ہوجایئگی انہوں نے کہا کہ اب صوبائی حکومت کو چایئے کہ وہ اپر سوات کو ضلع کادرجہ دینے کی بعد اس عمل کو عملی کرکے ایک مضبوط ضلع بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ نئے مردم شماری کی بعد نئے حلقہ بندیاں وقت کی اہم ضرورت ہے اسلئے حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں ملکر نئے مردم شماری کی بعد نئے حلقہ بندیوں کیلئے عملی اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ نئے مردم شماری کی بعد ابادی میں اضافے کی وجہ سے اب نئے حلقہ بندیاں ایک قانونی عمل بن چکا ہے