صوابی‘ کھیتوں میں مصروف بچہ ہوائی فائرنگ سے جاں بحق

صوابی‘ کھیتوں میں مصروف بچہ ہوائی فائرنگ سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی ( بیورورپورٹ )گاؤں بیکا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے کھیتوں میں کام میں مصروف ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک باراتی نوجوان زخمی ہوگیا ،دولت خان سکنہ بیکا نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بچہ حضرت علی اپنے کھیتوں میں موجود تھے کہ اس دوران گاؤں میں ہونے والی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گولی لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک باراتی ستائیس سالہ بارات خان زخمی ہوگیا ،چھوٹالاہور پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔