یوسی ہٹیاں دوپٹہ کا نام تبدیل کر کے یونین کونسل اعوان پٹی کر دیا گیا

یوسی ہٹیاں دوپٹہ کا نام تبدیل کر کے یونین کونسل اعوان پٹی کر دیا گیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ) کمشنر مظفرآباد نے یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ کا نام تبدیل کر کے یونین کونسل اعوان پٹی کر دیا ۔ حلقہ بندی آفیسر ضلع مظفرآباد نے عملدرآمد کے لئے حکم صادر کر دیا۔ نام کی تبدیلی کی تحریک سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کی تھی۔ کیس کی پیروی نوجوان قانون دان اعجاز یوسف اعوان ایڈووکیٹ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان، ملک عبدالرشید اعوان، سلیم اختر اعوان، فاروق اعوان، یوسف اعوان، ادریس اعوان اور دیگر نے کمشنر مظفرآباد کو درخواست دی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ حلقہ بندی سے قبل مردم شماری اہم جز ہے۔ جو کہ ابھی تک حتمی نہ ہوئی ہے۔ اس طرح وارڈز میں تبدیلی نہ تھی۔ بدوں سماعت بدوں قانون جوازیت صورت موقع بحال رکھا۔ زیر اپیل فیصلہ قابل منسوخی ہے۔ یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ کا نام تبدیل کر کے اعوان پٹی کے 9 وارڈز میں شامل نہ ہے۔ ہٹیاں دوپٹہ ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ کا حصہ ہے۔ جبکہ نو وارڈز بٹلیاں خاص، بچہ سیداں، ارتاکھ، ہاڑیاں، ڈلہ ڈھارہ، کائیاں، بانڈی جمعہ داراں، اعوان پٹی شامل ہیں۔ اعوان پٹی سات وارڈز پر مشتمل ریونیو ویلج ہے۔ یونین کونسل کائی منجہ کی وارڈ نمبر 1 پھگوان، وارڈ نمبر 2 دوپٹہ کو کائی منجہ یونین سے خارج کر کے کمشنر نے یو سی اعوان پٹی کے ساتھ شامل کرنے کا بھی فیصلہ صادر کیا ہے۔ یو سی ہٹیاں دوپٹہ کا نام اعوان پٹی رکھ دیا گیا ہے۔ اعوان پٹی کی سول سوسائٹی نے فیصلہ کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔ اور کمشنر کو اصولی فیصلہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر