اکتوبر میں ریسکیو 1122جہلم نے 1464افرادکو مدد فراہم کی

اکتوبر میں ریسکیو 1122جہلم نے 1464افرادکو مدد فراہم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(نامہ نگار) ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبر میں مجموعی طور پر1464 افراد کو ریسکیو کیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1464لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد487 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کومجموعی طور پر 26598فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 587ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ ان میں 172روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 334میڈیکل ایمرجنسی ،08فائر ایمرجنسی، 10کرائم کیس ، اور 63متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 225مریضوں کو راولپنڈی ، اسلام آباد ، سرگودھا،لاہور اور گجرات کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 113، آر ایچ سی دینہ سے 35، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے 48اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ سے 29مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ اس موقعہ پر انچارج ریسکیو1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔