یوسی چنگا بنگیال،مضرصحت پانی پینے سے متعددافرادہیپاٹائٹس میں مبتلا
کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) یونین کونسل چنگا بنگیال میں مضر صحت پانی پینے سے متعدد افراد ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کی گئی درخواست میں اہالیان چنگا بنگیال نے تحریر کیا کہ وارڈ نمبر 1 دریالہ سیگن یونین کونسل چنگا بنگیال تحصیل گوجر خان میں واقع ہے اور جس کی آبادی 350 نفوس پر مشتمل ہے میں پینے کا پانی مضر صحت ہو چکا ہے جس کی وجہ سے چند سالوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے سے متعدد جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔وارڈ نمبر 1 دریالہ سیگن میں واٹر سپلائی اسکیم نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان دیہہ کو شفاف پانی میسر نہیں۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ یہاں کے پانی کے نمونے حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لاہور لیبارٹری ارسال کروانے کے احکامات جاری کریں اور علاقہ کی عوام کو شفاف اور بیماریوں سے پاک پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ قیمتی جانوں کو مزید ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔