جہلم،ڈی پی او کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،مقدمات درج

جہلم،ڈی پی او کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(نامہ نگار) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں تفصیلات کے مطابقتھانہ سٹی کے بشار ت احمد ایس آئی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دران خان ولد شیر خان سکنہ سگو جنوبی ڈاکخانہ شور کوٹ ڈیرہ اسماعیل خان، رزاق خان ولد نورخان سکنہ چک نمبر TDA/566ڈاکخانہ چوک سرور شہید تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ، حافظ بلال افضل ولد محمد افضل قوم مغل سکنہ مشین محلہ نمبر 3تھانہ منگلا کینٹ کے اظہر اقبال اے ایس آئی نے کراریہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ممتاز ولد محمد حسین قوم ڈھوک سکنہ بحرمی نواب شاہ ڈاکخانہ بھکر تحصیل و ضلع بھکر، ناصر حیات ولد عمر حیات قوم جٹ سکنہ شیر پور ڈاکخانہ خاص تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم حال پنڈوری تحصیل دینہ کو گرفتارکر کے مقدمات درج کر لیے تفتیش ھنوزجاری ہے۔علاوہ ازیںؒ پولیس ضلع جہلم کی پکڑی ہوئی منشایات کی تلفی کی گئی سنیئر سول جج جناب قدیر حسین بٹ کی زیر نگرانی منشایا ت ،شراب ،ہیرون ، اور چرس کی تلفی کی گئی 1250لیٹر شراب،925بوتل کپی،127کلو چرس اور 15کلو ہیرون تلف کی گئی۔