کلرسیداں،تیزرفتاری،اوورلوڈنگ پرکاروائی5گاڑیاں تھانوں میں بند

کلرسیداں،تیزرفتاری،اوورلوڈنگ پرکاروائی5گاڑیاں تھانوں میں بند

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ جاوید سلیمی اور ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ملک میں یوسف کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوکپنڈوری چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجاد نے اپنے عملے کے ہمراہ ماہ اکتوبر میں تیز رفتار اور اوورلوڈنگ مسافر گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے دوران پانچ گاڑیوں کو تھانے بند کروا دیا۔سرکاری جنگلات سے چوری کی جانے والی لکڑسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انچارج چوکپنڈوری نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ مہینے میں 12 سو لیٹر کھلا پٹرول لے جانے پر پٹرول قبضہ میں لے کر ملزمان کو تھانے بند کیا گیا جبکہ رات کے وقت شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے دو شرابیوں کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور 362 کے قریب موٹر سائیکل تھانے بند کر دہئے۔کلر روات روڈ پر 14 کے قریب عارضی جبکہ 08 پختہ غیر قانونی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔کلر سیداں میں قائم دو عدد ویگن اسٹینڈز کا بھی دورہ کیا گیا اور ٹرانسپورٹروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے وہ اوگر ا سے اپنے گیس سلنڈرز پاس کروا کر ان کی جانب سے جاری اسٹیکرز کو اپنی گاڑیوں کے مین شیشوں پر نصب کروائیں،سلنڈر پاس نہ کروانے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر