دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کے ہی دھماکہ خیز مواد کیسوں میں ملزم طیب کے خلاف سماعت 13 نومبر ،ملزم منیر خان کے خلاف سماعت 9 نومبر ،ملزم وقاص کے خلاف سماعت 14 نومبر ،تھانہ سول لائن کے مذہبی منافرت کیس میں ملزم نعیم کے خلاف سماعت 4نومبر ،تھانہ آر اے بازار کے اے ٹی ایم مشینوں سے رقم کی چوری اور قتل کیس میں ملزم وسیم آفتاب کے خلاف سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی جبکہ سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزم عمران پر فرد جرم عائد کر دی جس نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت سولہ نومبر تک ملتوی کردی۔