مری گاؤں دھارا چٹہ موڑ روڈ کا کام سست روی کاشکار،عوام کانوٹس لینے کامطالبہ

مری گاؤں دھارا چٹہ موڑ روڈ کا کام سست روی کاشکار،عوام کانوٹس لینے کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری(تحصیل رپورٹر)مری گاؤں دھارا چٹہ موڑ روڈ کا کام ٹھیکیدارکی عدم دلچسپی کی وجہ سے سست روی کا شکار کنکریٹ کا جاری کام بند ہونے سے عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے محکمہ ہائی وے مری کی سستی اور لاپرواہی کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر راجہ اشفا ق سرورسے اہلیان علاقہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں سے قبل روڈ کا کام مکمل کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں محکمہ ہائی وے اورٹھیکیدار کو مذکورہ اہم سڑک کا کام فوری مکمل کروانے کے احکامات صادر کئے جائیں،اہلیان علاقہ نے دسمبر سے قبل سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈھوک نڑال مسجد کی طرف سوئی گیس پائپ لائن ابھی تک بچھائی نہیں گئی جسکی وجہ سے اہلیان علاقہ نے مسجد تک فوری پائپ لائن بچھانے کر گیس فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔