چوہدری لیاقت علی خان پیدائشی خدمت گار تھے،پیروقار حسین

چوہدری لیاقت علی خان پیدائشی خدمت گار تھے،پیروقار حسین

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ پی پی اکیس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پیر وقار حسین شاہ نے بتایا کہ چوہدری لیاقت علی خان پیدائشی خدمت گار تھے، انہوں نے سیاست کو عوامی خدمت کیلئے استعمال کیا اور ان کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وفاداری پتھر پر لکیر تھی اور انہوں نے مشکل سے مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑا مگر مسلم لیگ ن نے انکی وفاؤں کا اعتراف نہیں کیا، وہ پیر خانہ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر حلقہ این اے ساٹھ کے امیدوار پیر شوکت حسین کرولی بھی موجود تھے، پیر وقار حسین نے کہا کہ صوبائی وزارت کا حق چوہدری لیاقت کا تھامگر پارٹی نے چمک کے آگے ہتھیار ڈال دیے اور چوہدری لیاقت علی خان کو وزارت جو انکا حق تھا نہیں دی، پیر وقار حسین کرولی نے مزید کہا کہ چوہدری لیاقت علی کے نماز جنازہ میں عوام نے جس محبت کااظہار کیا ہے وہ اب تک کسی چکوالی لیڈر کے حصہ میں نہیں آیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر