صحت مند سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیرہے،راجہ دفتر عباسی

صحت مند سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیرہے،راجہ دفتر عباسی

مری(تحصیل رپورٹر)نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کافروغ انتہائی ضروری ہے طلباء تعلیم کی طرف ضرور توجہ دیں مگر کھیلوں میں بھی دلچسپی ضرور لیں تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کو ضروری بنایا جاسکے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھوربن میں بہترین سہولتوں سے آراستہ کرکٹ سٹیڈم کی تعمیر کرکے مری کے نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے تحفہ دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر وسابق چےئرمین بلدیہ مری راجہ دفتر عباسی نے کیڈٹ کالج مری ،کیڈٹ کالج بھوربن اور کیڈٹ کالج قطبال فتح جنگ کے چوتھے تین سالہ سپورٹس گالا17 20کی افتتاحی تقریب سے بھوربن کرکٹ سٹیدیم میں تینوں کیڈٹ کالجوں کے کھلاڑیوں اور شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر پاک افواج نے بیشمار قربانیاں دیکر وطن پاک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے جس پر ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے وہ مستقبل کے معمار ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ اپنی تعلیم پر دینی چاہیے اس سے قبل مہمان خصوصی راجہ دفتر عباسی ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ اور دیگر مہمانوں کو کیڈٹوں نے خصوصی طور پر سلامی دی اور سٹیڈیم میں پورے اعزاز سے لایا اور تینوں کالجوں کے کیڈٹس نے گارڈ آف آنر پیش کیا قبل ازیں انہوں نے سپورٹس گالا 2017 کی پروقار تقریب کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرکے اس کا آغاز کیا اور قومی ترانہ پڑھنے کے بعد کھیلوں کا آغاز کیا گیا پہلامقابلہ 100 میٹر ریس مری کیڈٹ کالج اور بھوربن کی ٹیموں کے درمیان ہوئی جس میں بھوربن کے شمس جمال نے پہلی،سعد منہاس نے دوسری نعمان الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،دوسرامقابلہ رسہ کشی کا بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہواجو مری کیڈٹ کالج نے دو ایک سے جیت لیا ،کیڈٹ کالج مری کے ڈائرکٹرایڈمن خواجہ اکرام نے مہمان خصوصی راجہ دفتر عباسی اور مرزا سہیل بیگ کو اعزازی شیلڈیں پیش کیں مہمان خصوصی نے شاندار اور پروقار تقریب منعقدکرانے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ،تقریب میں کیڈٹ کالج بھوربن کے کرنل (ر) محمد ظفر اللہ ظفر،کیڈٹ کالج مری کے پروفیسر محمد اختر،قطبال کیڈٹ کالج کے گروپ کیپٹن (ر) محمد فواج نے بھی شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر محمد آفتاب نے سرانجام دئیے،اس سپورٹس گالا کی تقریبات چار نومبر تک جاری رہے گیں۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر