مری کو خوبصورت بنانے کے اقدامات اٹھارہے ہیں، عارف اللہ

مری کو خوبصورت بنانے کے اقدامات اٹھارہے ہیں، عارف اللہ

مری (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری عارف اللہ خان میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری کو خوبصورت بنانے اسکی سابق قدرتی حیثیت کو بحال کرنے اور قدرتی ماحول کو بحال کرنے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں مری کو کیلئے کو مختلف زون میں تقسیم کیاجائیگا مری کی تعمیر وترقی کے حوالے سے سٹےئرنگ کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں پہلے اس کمیٹی کے چےئرمین شاہد خاقان عباسی تھے جو اب وزیر اعظم پاکستان ہیں ان کی مصروفیات کے پیش نظر اب صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور سٹےئرنگ کمیٹی کے چےئرمین بنائے گئے ہیں ہم نے سٹےئرنگ کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ مری میں عائد تعمیرات پر پابندی میں نرمی کی جائے اور پرانی اور خستہ حال عمارتوں کو بائی لاز کے مطابق تعمیر کی اجازت دی جائے اور جن لوگوں نے ایک کمرہ تعمیرکرنا ہے یا کوئی مرمت کرنی ہے کو بھی اجازت دی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی ہوسکے ہماری درخواست کو سٹےئرنگ کمیٹی نے مان لیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس کے نتائج سامنے آجائینگے اور بائی لاز کے مطابق اجازت دی جائیگی ،انہوں نے اس موقع پر بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی جلد کریک ڈاؤن کرنے کااعلان بھی کیا۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر