پرنسپلزکو اساتذہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی وارننگ

پرنسپلزکو اساتذہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کے پرنسپلزکو اساتذہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ دو ہفتوں میں جمع کرانے کی وارننگ جاری کر دی ۔ مقررہ وقت تک اے سی آر رپورٹس جمع نہ کرانے والے پرنسپلز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بروقت محکمے مین جمع نہ کروانے پر ڈائریکٹر کالجزاور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔ایچ ای ڈی نے ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق کالجوں کے سربراہان کو اے سی آر جمع کرانے کے لیے شیڈول دیا گیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اس کے باعث محکمہ کو اساتذہ کی رپورٹس نہ ملنے پر دْشواری کا سامنا ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے وارننگ دی ہے کہ مذکورہ شیڈول کے مطابق کالج اساتذہ کی اے سی آر جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
کارکردگی رپورٹ