آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد تین مایہ ناز پروفیسرز سے محروم

مظفرآباد( بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی مظفرآباد تین مایہ ناز پروفیسرز سے محروم ہو گئی ،سربراہ شعبہ اسلامیات ڈاکٹر عظمیٰ،سربراہ شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالکریم ،سابق سربراہ ادارہ مطالعہ کشمیر ڈاکٹر فیض الرحمن یونی ورسٹی چھوڑ گئے ،ان تینوں پروفیسرز کو ڈیپوٹیشن پر یونی ورسٹی میں لایا گیا تھا جنھوں نے شعبہ جات کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،تینوں پروفیسرز کی خدمات کے اعتراف میں یونی ورسٹی نے ابھی تک کوئی پالیسی سامنے نہیں لائی ،طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی خدمات کو واپس لیا جائے کیوں کہ انھوں نے نئے شعبہ جات کو ایک تناآور درخت بنایا ہے،زندہ قومیں اپنے محسنوں کی قربانیوں کااعتراف کرتی ہیں مگر جامعہ کشمیر کے ذمہ داران نے ابھی تک کسی تقریب تک کا انعقاد بھی نہیں کیا جو کہ باعث تشویش ہے ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...