چکوال،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مرزا طاہر سکندر راولپنڈی تبدیل

چکوال،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مرزا طاہر سکندر راولپنڈی تبدیل

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی رینک کے افسران کے تبادلے کیے ہیں۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مرزا طاہر سکندر کو راولپنڈی تبدیل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر ڈی ایس پی چوہدری اثر علی کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال کاظم نقوی کو راولپنڈی تبدیل کرتے ہوئے افتخار احمد کو چکوال سرکل کا نیاڈی ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی چوآسیدنشاہ محمد حفیظ اولک کو تبدیل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر محمد جاوید کو ڈی ایس پی چوآسیدنشاہ تعینات کیا گیا ہے۔ تمام افسران اپنے عہدوں کا چارج آئندہ دو تین روز میں سنبھالیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر