راولپنڈی،انسداددہشتگردی خصوصی عدالت،5مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ

راولپنڈی،انسداددہشتگردی خصوصی عدالت،5مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے 5مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت ملتوی کردی ۔ عدالت نے ملزم ظفر اقبال کے خلاف تھانہ نیلہ کے قتل کیس میں 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت15 نومبر، سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز موادکیسوں میں ملزم مسعود کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 14 نومبر، سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزم شیر افضل کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 13 نومبر،ملزم عرفان کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت10 نومبر جبکہ ملزم عبدالواحد کے خلاف بھی 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 4نومبر تک ملتوی کردی ہے۔