راولپنڈی،منشیات مقدمہ میں ملزم کو سزا،قتل میں ملوث6ملزمان بری

راولپنڈی،منشیات مقدمہ میں ملزم کو سزا،قتل میں ملوث6ملزمان بری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)منشیات کے مقدمے میں ملزم کو سزا جبکہ قتل کے6ملزم بری ایک کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے منشیات کے ملزم طاہر شاہ کو 5 سال قیدسخت اور1 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی ہے۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں اس پر4 کلو 8سو گرام چرس پشاور سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے قتل کے ملزم بلال رضا کو بری کر دیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ پیرودھائی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس پر قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم دوران سماعت فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا جس پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو بری کر دیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے قتل اور پولیس مقابلہ کیسوں کے فیصلے سناتے ہوئے ایک ملزم کو عمر قید کی سزاسناتے ہوئے پانچ ملزمان کو بری کر دیا ۔عدالت نے تھانہ ائیرپورٹ کے قتل کیس میں ملزم شوہر منصور کو عمر قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے ملزم کے خلاف اپنی اہلیہ عروج بی بی کو قتل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جبکہ تھانہ وارث خان کے پولیس مقابلہ کیس میں ملزمان وارث علی اور کانسٹیبل حیات وغیرہ کو بری کر دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...