شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، جنید انوار چوہدری

شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، جنید انوار چوہدری

سلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام پہلی بار قومی سطح پر قانون نافذکرنے والے اداروں کے شہداء کی یاد میں آل پاکستان لا ء انفورسنگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شہدا ٹورنامنٹکا آغاز کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب مرغزار کرکٹ گراؤنڈ سید پور ویلیج روڈ اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری تھے۔ تقریب میں انسپکٹرجنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد خان ، ڈی آئی جی آپر یشن غلام رسول زاہد ، ڈی آئی جی نارتھ عباس احسن، اے آئی جی نجیب الرحمن بگوی ، اے آئی جی اصغر علی ، موٹروے پولیس کے سینئر افسران ، سیکٹرکما نڈرز، سول سوسائٹی کے ممبران،قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر یاسر شاہ اور بیٹسمین محمد وسیم ،شہدا ء کے خاندان کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی ایک کثیر تعداد بھی تقریب میں موجودتھی۔ آل پاکستان لا ء انفورسنگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹشہداء ٹورنامنٹ میں پنجاپ پولیس، سند ھ پولیس، خیبر پختونخوا پولیس ،بلوچستان پولیس، اسلام آباد پولیس، پاکستان ریلویز پولیس، آزاد جموں اینڈ کشمیر پولیس، ایف آئی اے اور ایف ڈبلیو کی کرکٹ ٹیموں کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی دو کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر گراؤنڈ کو روڈ سیفٹی پیغامات پر مبنی رنگا رنگ بینرز سے سجایا گیا تھا۔ گراؤنڈ موٹروے پولیس کے روڈ سیفٹی موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے روڈ سیفٹی سٹال بھی لگا یا تھا۔اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری سے کرکٹ ٹیموں کی کھلاڑیوں کا تعارف بھی کروایا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کھیل کسی بھی فورس کو مستعد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل انسان میں ٹیم ورک ، باہمی تعاون ، ڈسپلن اور اعتماد پیدا کرتا ہے،صحت مندانہ سر گرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہیے۔ کھیل ہمیں ڈسپلن کی پابندی کرنا سیکھاتا ہے۔ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں جو کھیل کے میدانوں کو آباد کرتے ہیں ۔ اس موقع پروزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے قومی سطح پر پہلی دفعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیشہداء کے یاد میں آل پاکستان لا ء انفورسنگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شہداء ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر شہداکی یاد میں آ ل پاکستان لا ء انفورسنگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شہداء ٹورنامنٹ منعقد کرواناخوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمشہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ، شہد کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ ہمشہداء کے خاندان کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ شہداء کے قربانیوں کے باعث ہم سکو ن کی نیند سوتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آرمی کے بعد بلاشبہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان کا بہترین ادارہ ہے۔ موٹروے پولیس نے اپنی محنت اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے زریعے عوام میں جو اپنا مقام بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ موٹروے پولیس کے افسران نے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور دلچسپی لی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے حکومتی سطح پر موٹروے پولیس کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 7ہزار افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ، پولیس لوگوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ ہر مشکل گھڑی میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔اس کے علاوہ بم دھماکوں میں ہزاروں پولیس افسران و اہلکار معذور ہوجاتے ہیں اور ہم اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ اب تک موٹروے پولیس کے 34افسران نے عوام کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔جن میں تین افسران کرائم فائیٹنگ میں شہید ہوئے ا ور آج کا یہ ٹورنامنٹ شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدکیا جارہا ہے ۔ انسپکٹر جنرل ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں سے یہ توقع کرتا ہوں کہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنے اندر اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ ساتھ اپنے اندر برداشت اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہر کھلاڑی خندہ دلی سے منتظمین کے فیصلوں کو قبول کریں گے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے بلے سے گیند ہٹ کر کے آل پاکستان لا ء انفورسنگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شہدا ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے آل پاکستان لا ء انفورسنگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شہداء ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیمیں بھجوانے پر ڈی جی ایف ڈبلیو او ، ڈی جی ایف آئی اے ا ور پولیس سربراہوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے شہد اء کے خاندان کے ورثا ء کو شیلڈ پیش کیا اور انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری کو یاد گاری شیلڈ پیش کی ۔ آل پاکستان لا ء انفورسننگ ایجنسیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شہدا ء ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ ٓ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (White) اور آزاد جموں اینڈ کشمیر پولیس کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔افتتاحی میچ ٓ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (White) نے آزاد جموں اینڈ کشمیر پولیس کے کرکٹ کو07 وکٹوں سے ہرا دیا ۔آزاد کشمیر پولیس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور ز میں 08 وکٹوں کے نقصان سے 129رنز بنائے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (White) کی طرف سے عمران شہزاد اور غضنفر نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔مقررہ ہدف کی تعاقب میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (White) نے 03وکٹوں کے نقصان پر 14.5اوورز میں 130رنز کا ٹارگٹ پورا کر لیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (White)کے بیٹسمین اقبال بٹ نے سب سے زیادہ51رنز بنائے۔بہترین بیٹنگ کا مظاہر ہ کرنے پر بیٹسمین اقبال بٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...