تاجربرادری مشاورتی عمل سے مسائل حل کرانیکی روایت برقراررکھے گی،زاہد بختاوری

تاجربرادری مشاورتی عمل سے مسائل حل کرانیکی روایت برقراررکھے گی،زاہد ...

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے الامین پلازہ سمیت کینٹ کے تاجروں کے مسائل کو مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔الامین پلازہ کے گرد جنگلے کی تنصیب پرتاجروں کے احتجاج پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ حکام کوتاجر برادری سے فوری میٹنگ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انکے مطالبات کو جلد حل کرنے پر زور دیاجس کے بعد فریقین کا اہم مشاورتی اجلاس جس میں درپیش مسائل پربات چیت کرتے ہوئے اے ڈبلیو ٹی پلازہ کی الامین پلازہ میں تجاوزات ختم کرنے ، مریضوں کیلئے پلازہ کے سامنے ڈراپ لین کی بحالی حیدر روڈ تا الامین پلاز ہ سٹرک کی بندش کو کھولنے اورپی اے ایف کی جانب رکاوٹیں ہٹانے اور الامین پلازہ میں غیر متعلقہ افراد کی پارکنگ ختم کرنے کا نظام وضع کرنے سمیت دیگر مسائل کو مشاورت سے حل کرنے پراتفاق رائے کیا گیا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ اور مرکزی تنظیم تاجران کے مشاورتی اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹرصائمہ شاہ سٹیشن ہیڈ کوارٹر سے اے کیو کرنل مکرم جبکہ تاجربرادری کی جانب سے مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ کے صدر زاہد بختاوری صدر راولپنڈی چیمبرزاہد لطیف خان کاشف ریاض ،نور وارث خان وزیر ثاقب رحیم و دیگر عہدیداران شریک ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرنل مکرم آج الامین پلازہ کی پارکنگ ایریا میں نصب شدہ آہنی جنگلہ کا معائنہ کرینگے اور موقع پر تاجر وں اور صدر راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مشاورتی عمل کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرینگے اجلاس میں مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ کے صدرزاہد بختاوری نے واقعے کا نوٹس لینے اورمشاورتی عمل کے ذریعے مسائل کے حل پرآرمی چیف ،کورکمانڈراورسٹیشن کمانڈرکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری آئندہ بھی اس روایت کو برقراررکھنے کی حمایت کرتی ہے انہوں نے توقع ظاہرکی کہ الامین پلازہ کی پارکنگ میں نصب آہنی جنگلے کے معاملے کو باہمی مشاورت سے آج حل کرلیا جائے گا آخر میں زاہد بختاوری نے اعلی حکام کی جانب سے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کو موخر کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر