قصبہ مریدکاپولیس کانسٹیبل موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

قصبہ مریدکاپولیس کانسٹیبل موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ مرید کا پولیس کانسٹیبل موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگیا، ایلیٹ فورس کا منتظر حسین سرکاری موٹرسائیکل پر آر پی او آفس راولپنڈی گیا تھا واپسی پر ہائی ایس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تیس سالہ منتظر حسین جاں بحق ہوگیا، مرحوم پولیس کانسٹیبل کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔مرحوم کو جمعرات کے روز قصبہ مرید میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر