عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی امیدوار فائنل کر لئے

عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی امیدوار فائنل کر لئے

لاہور(شہزاد ملک سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کے قومی اسمبلی کے 64کے قریب امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کے لئے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے لیکن ممکنہ تنازعات اور خدشات کے پیش نظر ان امیدواروں کی فہرست کو منظر عام پر لانے سے گریز کیا جارہا ہے دوسری جانب ذرائع کا یہ دعوی ہے کہ عمران خان نے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹوں کو بھی حتمی شکل دیدی ہے اور الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو ابھی سے اپنے اپنے حلقوں میں اندرون خانہ انتخابی مہم شروع کرنے کی بھی ہدائت کردی ہے ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ اس وقت لاہور کے پہلے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118سے چودھری محمد سرور ان کے حلقہ کے نیچے والی نشستوں صوبائی حلقہ پی پی 137سے سید یاسر گیلانی اور پی پی 138سے ابھی کسی کو فائنل نہیں کیا گیا ہے لیکن یہاں سے فاروق خان کا نام لیا جارہا ہے ۔این اے 119سے عمران خان پی ٹی آئی لاہور کے صدر ولید اقبال کو الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں لیکن یہاں سے موجودہ آزاد کشمیر اسمبلی کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے بھی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے یہاں کی صوبائی نشست پی پی 141سے کسی کو فائنل نہیں کیا گیا لیکن پی پی 142سے ملک وقار اور ملک زمان میں سے کسی ایک کو ٹکٹ مل سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق این اے 120سے ڈاکٹر یاسمین راشد ہی الیکشن لڑیں گی ان کے صوبائی حلقوں پی پی 139سے طارق ثناء باجوہ‘ چودھری اصغر گجر امیدوار ہیں جبکہ پی پی 140سے آجاسم شریف اور زبیر خان نیازی امیدوار ہیں۔این اے 121سے میاں حماد اظہر فائنل ہیں لیکن مہر واجد عظیم بھی امیدوار ہیں جبکہ پی پی 150سے مہر واجد عظیم کو ٹکٹ مل سکتی ہے اور پی پی 149سے ارشاد ڈوگر کو ٹکٹ مل سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق اسی طرح سے این اے 122سے عمران خان خود الیکشن لڑیں گے ان کے صوبائی حلقوں پی پی 147سے عبدالعلیم خان اور پی پی 148سے میاں محمد اسلم اقبال الیکشن لڑیں گے ۔این اے 123سے کسی کو فائنل نہیں کیا گیا صوبائی نشست پی پی 143سے عاطف چودھری اور پی پی 144سے نوشین حامد معراج الیکشن لڑیں گی ۔این اے 125سے عبدالعلیم خان الیکشن لڑیں گے جبکہ یہاں سے حامد خان بھی الیکشن لڑنے پر بضد ہیں لیکن عمران خان ان کو سینٹ کا الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں ان کے صوبائی حلقوں سے علی امتیاز وڑائچ‘ فیصل ھاکم بھٹی اور اویس یونس میں سے کسی کو امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اسی طرح سے پی پی 156سے چودھری محمد سرور الیکشن لڑنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان یہاں سے موجودہ ایم پی اے شعیب صدیقی کو الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں ۔این اے 126سے پھر شفقت محمود ان کے صوبائی حلقوں سے میاں محمود الرشید اور مراد راس الیکشن لریں گے۔این اے 127سے اعجاز چودھری ان کے صوبائی حلقوں سے شبیر سیال‘ فیاض بھٹی کریم کلواڑ ‘ نعیم الحق اور نذیر چوہان بھی امیدوار ہیں ۔ اسی طرح سے این اے 128سے ظہیر عباس کھوکھر یا پھر کرامت کھوکھر امیدوار ہو سکتے ہیں جبکہ ان کے صوبائی حلقوں سے سر فراز کھوکھر اور خالد گجر الیکشن لڑیں گے۔ این اے 129سے چودھری منشاء سندھو الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 130سے ملک عثمان حمزہ اعوان اور اعجاز ڈیال امیدوار ہیں امکان ہے کہ ملک عثمان حمزہ کو یہاں سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ مل سکتا ہے کیونکہ اس حلقہ میں ان کی اعوان برادری کے ہزاروں کے حساب سے رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ان کے صوبائی حلقوں سے نوید عاشق ڈیال اور ھامد سرور امیدوار ہوں سکتے ہیں ۔

نام فائنل

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...