الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے نمائندہ وفد کی وزیرصحت آزادکشمیر سے ملاقات

مظفرآباد(بیورورپورٹ)الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے نمائندہ عبدالرؤف مرکزی عیدگاہ کے خطیب قاضی ضیاء الرحمان ،لچھراٹ ویلفےئر آرگنائزیشن کے نگران قاضی محمد صدیق صدیقی نے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔متحدہ عرب امارات کی طرف سے آزادکشمیر میں کیے گئے کاموں کے متعلق تفصیلی گفت و شنید کی گئی اور طے پایا کہ بی ایچ یو پنجگراں کی افتتاحی تقریب 11نومبر کے بعد کی جائے گی جس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی شرکت کرینگے ۔ایل ۔ڈبلیو ۔او کے نمائندہ نے الشیخ محمد بن راشد آل مکتوب کے نمائندہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سنٹر کیلئے ایمبولینس اور ایمرجنسی کیلئے سٹاف اور ادویات کی فراہمی کے علاوہ زلزلہ میں تباہ ہونے والی ڈسپنسریوں کی عمارت لیلئے بھی محکمہ صحت عامہ سے تعاون کریں ۔ایل ۔ڈبلیو ۔او کے نمائندوں نے بہترین بی ایچ یو اور سکول بنائے ۔متحدہ عمارت امارات اور ان کے نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...