مظفرآباد،تعلیمی پیکج توہین عدالت کیس،7نومبر تک ریکارڈ طلب

مظفرآباد،تعلیمی پیکج توہین عدالت کیس،7نومبر تک ریکارڈ طلب

مظفرآباد(بیورورپورٹ)تعلیمی پیکج توہین عدالت کیس سپریم کورٹ آف آزادکشمیر نے حکومت سے ترقیاب ہونے والے تعلیمی اداروں زیر تعلیم طلبہ اور اداروں کے درمیان فاصلے کے بارے میں مکمل ریکارڈ7نومبر تک طلب کر لیا ۔آئندہ سماعت 8نومبر مقرر کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق عدالت العظمیٰ آزادکشمیر میں جمعرات کے روز تعلیمی پیکج کے خاتمہ کے حکومتی فیصلہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔دو رکنی بینچ جس کی سربراہی چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کر رہے تھے ۔بینچ میں جسٹس راجہ سعید اکرم بھی شامل تھے نے سیکرٹریز تعلیم سکولز و کالجز کو اپ گریڈ ہونے والے تعلیمی اداروں ان میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد اور علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کے درمیان فاصلے بارے مکمل ریکارڈ سات نومبر تک جمع کروانے کا حکم دیا ۔عدالت نے نامکمل ریکارڈ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ریکارڈ کی روشنی میں پیکج کے حوالہ سے خود تفصیلات دیکھیں گے ۔حکومت کی جانب سے نامکمل بیان حلفیاں جمع کروانے پر بھی عدالت کا اظہار ناراضگی ۔حکومتی وکیل کی معذرت۔معاملہ مالیات پر نہ ڈالیں ۔اسمبلی نے کیا فیصلہ کیا وہ دکھائیں 7نومبر تک مکمل ریکارڈ جمع کروائیں ۔آٹھ تاریخ کو حتمی بحث سماعت کرینگے ۔عدالت العظمیٰ کے دو رکنی بینچ کے ریمارکس۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء جسٹس راجہ سعید اکرم پر مشتمل بینچ نے پی پی کے صدر چوہدری لطیف اکبر سابق وزیر میاں عبدالوحید ،مطلوب انقلابی ،چوہدری رشید اور دیگر کی جانب سے تعلیمی پیکج پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود عملدرآمد نہ کرنے کے حوالہ سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت فاضل عدالت العظمیٰ نے کالجز اور سکولز کے سیکرٹریز کو حکم دیا کہ وہ تعلیمی پیکج کا مکمل ریکارڈ 7نومبر تک جمع کروائیں ۔عدالت نے حکومت پر واضح کر دیا کہ اب مہلت نہیں ملے گی ۔سات نومبر تک ریکارڈ جمع کروایا جائے اور 8نومبر کو حتمی سماعت ہوگی ۔حکومت کی جانب سے سینئر قانون دان راجہ محمد حنیف خان جبکہ پی پی پی کی جانب سے بیرسٹر سردار ہمایوں نواز عدالت میں پیش ہوئے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...