ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق، نوجوان قتل

ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق، نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوریوالا، وہاڑی ، راجن پور، میلسی ، کہروڑ پکا، کوٹ ادو (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا فاتر العقل شخص نے اینٹ مار کر 6 سالہ بچے کی جان لے لی بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق چیچہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

وطنی روڈ 425ای بی کے قریب دھند اور سموگ کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار ذیشان ولد سلیم سکنہ403ای بی،محمد راشد ولد رشید احمد سکنہ403ای بی اپنے ساتھ ممتاز بی بی،زبیدہ،شمیم بی بی،صفیہ بی بی اور ارشاد بی بی کو لیکر کھیتوں میں مزدوری کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک ایک ٹرک نمبر6327آر آئی بغیر دیکھے سڑک پر آ گیا اور دونوں موٹرسائیکل سوار بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ارشاد بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر خواتین اور موٹرسائیکل سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کروا دیا گیا اسی جائے حادثہ کے قریب ہی دھند کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار زاہد بشیر سکنہ445ای بی ویگن سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا حادثے میں زاہد بشیر کی ٹانگ ٹوٹ گئی،تیسرا حادثہ ملتان روڈ شیل پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں صادق ٹاؤن کا غریب محنت کش رکشہ ڈرائیور عبدالخالق بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک اُسکے گلے میں ڈالی چادر رکشہ کی چین میں پھنس گئی جس سے وہ گلا گھٹنے سے نیچے گر کر اپنے ہی رکشہ کی زد میں آ گیا جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا بدقسمت رکشہ ڈرائیور تین بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نامہ نگار کیمطابق بوریوالہ روڈ چک نمبرسات ڈبلیوبی کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عبدالغفور اور پا نچ سالہ بچہ شاہد شدیدزخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر فسٹ ایڈ دی جبکہ پا نچ سالہ بچہ شاہد زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا زخمی عبدالغفور رتہ ٹبہ اڈا کا رہا ئشی بتایا جا تا ہے جو اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے لیے بوریوالہ روڈ پر اڈا 32ڈبلیو بی جا رہا تھا راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق محمدپور دیوان کے قریب انڈس ہائی وے پر نواحی علاقہ یارے والی ڈاف کارہائشی رسول بخش مرہٹہ اپنے موٹرسائیکل پر دیہی مرکز صحت محمدپور دیوان کے مرکزی گیٹ سے انڈس ہائی وے پر پہنچا تو سامنے سے آنے والے ڈبل ڈور ڈالے نے اچانک موٹرسائیکل سوار رسول بخش کوٹکر ماردی جس سے رسول بخش مرہٹہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ رسول بخش کے موٹرسائیکل سے ٹکراکر موٹرسائیکل سوار پانچ سالہ بچہ مختیار اور نوجوان صفدر کورائی زخمی ہوگئے پولیس تھا نہ محمدپوردیوان نے کاروائی کرتے ہوئے ڈالہ قبضہ میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بستی ننگانہ کا محمد سلیم سپرا موٹر سائیکل نمبروی آر ایم 9064 پر سوار ہو کر میلسی سے سائیفن روڈ پر جا رہا تھا کہ سڑک پر مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے ٹرک کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی حساس ادارے کی گاڑی کو نہ دیکھ سکا اور اڑنے والی دھول کے باعث گاڑی سے ٹکر اگیا اور شدید زخمی ہو کر سڑک پر جا گرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ متوفی کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔کہروڑ پکا سے نمائندہ خصوصی کیمطابق سبزی منڈی میں ملزمان رانا آفتاب وغیرہ کو شک تھا کہ رانا عادل نے پولیس کو ان کی مخبری کی ہے اس رنجش پر ملزمان نے گزشتہ رات سبزی منڈی رانا عادل پر فا ئرنگ کی اور گو لی اس کے پاؤں میں لگی اور رانا راول ارشد نے چھپ کر جان بچا ئی پولیس تھا نہ سٹی نے 5افراد وسیم،آفتاب،جہانگیر اور 2 نا معلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا جس پر ملزمان مزید طیش میں آ گئے اور صبح 7بجے ملزمان رانا آفتاب ،جہا نگیر،مہتاب وغیرہ نے منڈی میں جا کر اندھا دھند فا ئرنگ کر دی اس سے رانا اشرف دم توڑ گیا جبکہ رانا عادل،راناراول،رانا شبروز،رانا ارشد زخمی ہو گئے زخمیوں کو وکٹوریہ بہا ول پور ریفر کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتا ئی جا تی ہے پولیس تھا نہ سٹی نے قا نو نی کاروائی شروع کر دی ہے کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق جنوبی ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم فاترالعقل سے محلہ کے لڑکے چھیڑ خانی کرکے اسے تنگ کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں فاترالعقل سڑک کنارے پڑے اینٹوں کے ٹکڑے اٹھا کر بچوں کا مارہاتھا کہ اسی دوران سینماروڈ کا رہائشی رانا سعید جسکی ریلوے روڈ پر بان کی دوکان ہے اپنے6سالہ بیٹے محمدحماد جسکی دوائی لیکر موٹر سائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا کہ گزرتے ہوئے ٹینکی پر بیٹھے محمد حماد کے سینے پر اینٹ کا ٹکڑا لگا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا ،بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا جا رہا تھا کہ وہ جانبرنہ ہو سکا اور راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔
حادثات