گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کومثالی ادارہ بنادیا ہے،پروفیسر نعیم افسر
مظفرآباد( بیورورپورٹ)پروفیسر نعیم افسر ریٹائرڈ،نسیم گیلانی پرنسپل ماڈل سائنس کالج مظفرآباد تعینات،پروفیسرنعیم افسرخان کو پورے اعزاز کے ساتھ سٹاف اور طلبہ نے الوداع کیا،الوداعی تقریب میں ان کی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،اس موقع پر پروفیسرنعیم افسر خان نے سٹاف اورطلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کومثالی ادارہ بنانے میں اپنی تمام صلاحتیں صرف کیں ،ایک تنا آور درخت چھوڑ کرجارہاہوں ،امید ہے کہ یہ ادارہ مزید ترقی کرے گا،انھوں نے کہا کہ تقریباً 35برس تک محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں خدمات سر انجام دیں ،آج مطمئن ضمیر کے ساتھ ریٹائرڈ ہورہاہوں ،اس وقت میرے شاگردوں کی بڑی تعداد اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے ،متعدد وزیر ،اراکین اسمبلی ،ججز ،بیوروکریٹ ہیں ،یہی میری زندگی کاسرمایہ ہے،بعدازاں انھیں تحائف بھی دیے گئے ،دریں اثناء گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے نئے پرنسپل پروفیسر نسیم گیلانی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کاچارج سنبھالا ،انھیں ایک جلوس کی شکل میں کالج لایا گیاجہاں سٹاف اورطلبہ کی کثیر تعداد نے ان کاپرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر طلبہ نے ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں ،اور دعا کے ساتھ انھیں کرسی پر بٹھایا گیا ،اس موقع پر ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ شبیر احمد شاہین ،پروفیسر ریاض مغل ،فاروق احمد اعوان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔پروفیسر نسیم گیلانی نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ کالج کی ترقی میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔