صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا بنیادی کر دار ہوتا ہے،سردارعتیق
مظفرآباد( بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل ہی کھیلوں کا بنیادی کر دار ہوتا ہے۔اپنے اسلاف کو یاد رکھنے والی قومیں تاریخ میں زندہ رہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سراں میں مجاوہد اول والی بال ٹورنامنٹ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہم نے کھیلوں کی اہمیت کے پیش نظر اپنے دور میں اس شعبے کی حوصلہ افزائی اور وست کے لئے کام کیا۔جب ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے کھیلوں کے میدان ویران ہو چکے تھے ہم نے آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا اور ملک بھر کی ٹیموں نے اس میچ میں حصہ لیا۔سردار عتیق نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جاس کا مقصد عوام کو حوصلہ دینا اور انہیں مایوسی سے بچانا تھا۔انہوں نے کہا کہ خطہ اقتصادی ترقی کی دہلیز پر کھڑا ہے،سی پیک سے خطے میں اقتصادی انقلاب آئے گا۔اس انقلاب کر سنبھالنے کے لئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اس لئے صحت مند معاشرے کی تشکیل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد یہ بتاتا ہے کہ نئی نسل اپنے اسلاف کو فراموش نہیں کرے گی۔اپنے محسنوں کو یاد رکھنا ایک اچھی روایت ہے جسے آگے بڑھانا چاہئے۔اس موقع پر سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،راجہ ثاقب مجید،میر عتیق الرحمن،انصر پیزادہ،خواجہ محمد شفیق،سجاد انور عباسی،شیخ مقصود احمد،سید یاسر نقوی،میر رضوان الرحمن ایڈووکیٹ،وحید خان، مغل،راجہ مسعود خان،راجہ اوورنگذیب،آفتاب سلہریا،تہمور عباسی،سلیم عباسی،ارشاد مغل،تصور موسوی،راجہ نذیر خان اور دیگر کارکنان وشائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس سے قبل سردار عتیق احمد خان کا بڈھارہ کے مقام پر وحید خان مغل،آفتاب سلہریا،ارشاد مغل، سلیم عباسی نے شاندار استقبال کر کے ایک جلوس کی شکل میں سراں کے مقام پر پہنچایا جہاں بیٹھے ہوئے لوگوں نے ان کا شاندار والہانہ استقبال کیا۔میچ ختم ہونے کے بعد صدر مسلم کانفرنس نے اور ڈویژن کے عہدیداروں کے اعزاز میں تہمور عباسی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔اس کے بعد صدر مسلم کانفرنس نے بڈھارہ میں خانی زمان عباسی پوتے کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔بڈھارہ سے ہوتے ہوئے ٹنڈالی کے مقام پر ممتاز ماہر تعلیم راجہ عظیم خان کے گھر جا کر ان کی وفات پر ان کے بیٹے راجہ طاہر عظیم سے اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ راجہ عظیم خان ایک ممتاز ماہر تعلیم تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے محکمہ تعلیم میں اپنی شاندار خدمات انجام دی ہیں ان سے تعلیم حاصل کرنے والے سینکڑوں طالب علم مختلف عہدوں پر تعینات ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرائے ۔