حلقہ کے عوام میرا قیمتی اثاثہ ہیں: علی رضا دریشک

حلقہ کے عوام میرا قیمتی اثاثہ ہیں: علی رضا دریشک

جام پور(نامہ نگار)سیاسی مخالفین مجھے حلقہ پی پی247کی غیور عوام سے دور نہیں(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

رکھ سکتے ، حلقہ کی عوام میرا قیمتی اثاثہ ہیں میں ان کے دکھ درد میں برابر شریک ہوں، کسی سیاسی گروپ سے اتحاد ہو یا نہ ہوہم اسی حلقہ سے ہی الیکشن 2018عوا م کے تعاو ن سے لڑیں گے ، کارکن نئے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ، اقتدار کے متوالوں نے ضلع راجن پور سمیت تحصیل جام پو ر کیلئے کچھ نہیں کیا ، عوام آئندہ الیکشن میں ان کا خوب احتساب کریں گے، ہم نے اپوزیشن میں بھی اپنے ورکروں، کارکنوں کو گرم جھونکوں سے ہمیشہ محفوظ رکھا ، یہی وجہ ہے کہ گیارہ سالہ طویل اپوزیشن میں بھی ہمارا گروپ پورے ضلع میں بھی ایک مضبوط سیاسی قوت مخالفین کے سامنے کھڑا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے گزشتہ روز ضلع بھر کا دورہ کرنے کے بعد دریشک ہاؤس جام پور میں عمائدین علاقہ، کارکنوں سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمد خان رند، سردار کاشف خان لغاری ، سردار رسول بخش خان رند، اشفاق قادر لغاری، عبدالرزاق راجہ، ملک محمدیوسف آرائیں، حاجی قدیربھٹہ، جٹ عقیل احمد، محمدسلیم گڑوالا، کمال حسین قریشی، غلام مصطفی خان، خواجہ بخش لاڑ، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، رانا شہباز ابراہیم، رانا فضل حسین، غلام فرید کچھیلا، ماجد علی سکھانی، سردار عبیداللہ خان رند، سید شاہ حسین شاہ، انجینئر کلیم اللہ، ملک نذیراحمدببر، ملک شاہد ببر، ملک طالب حسین کھوکھر، غلام نازک سیال، جام سمیع اللہ مہیسر، محمداصغر شاد سمیت سینکڑوں معززین شریک تھے۔

دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر