سردارعتیق خان کا دورہ نیلم انتہائی کامیاب رہا،خواجہ محمد شفیق

سردارعتیق خان کا دورہ نیلم انتہائی کامیاب رہا،خواجہ محمد شفیق

مظفرآباد( بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ڈویژن مظفرآباد کے سینئر نائب صدر وسابق چیئرمین نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا دورہ نیلم انتہائی کامیاب رہا۔جس کو کامیاب کرنے میں نیلم کے غیور عوام نے دن رات محنت کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں بالخصوص مظفرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ٹکٹ ہولڈروں،سینئر عہدیداروں جن میں پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،دیوان علی خان چغائی،راجہ ثاقب مجید،میر عتیق الرحمن،ہٹیاں بالا کے صدر انصر پیرزادہ،مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سینئر وائس چیئرمین سید یاسر نقوی،طلبہ ونگ کے چیئرمین سجاد انور عباسی،راجہ احسان حیدر اور دیگر عہدیداروں کا میں اپنی طرف سے اور ضلع نیلم کے مسلم کانفرنسی عہداروں کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے پانچ روزہ نیلم کے دوران تمام پروگراموں میں شرکت کی۔خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ میں میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے تمام پروگرامز کو اچھی کوریج دی۔میں جلد ہی ضلع نیلم کا دورہ کا کر کہ تمام کارکنوں کا فرداً فرداً گھر گھر جا کر شکریہ ادا کروں گا کہ ان لوگوں نے صدر مسلم کانفرنس کا نیلم ویلی کی سرزمین پر شاندار استقبال کر کہ یہ ثابت کر دیا کہ ضلع نیلم مسلم کانفرنس کا گڑھ ہے اور جماعت صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے۔خواجہ محمد شفیق نے مزید کہا کہ مجاوہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے نیلم ویلی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا تھا ۔انشاء اللہ ہم اس گھر کی بھر پور حفاظت کریں گے اور نیلم کے عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر لڑیں گے۔اور کسی سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔نیلم کا خادم بن کر عوام کی خدمت کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر