طلباء کی مشکلات کے خاتمے کیلئے بھرپورکرداراداکررہے ہیں،چیئرمین ثمر فاؤنڈیشن

طلباء کی مشکلات کے خاتمے کیلئے بھرپورکرداراداکررہے ہیں،چیئرمین ثمر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( بیورورپورٹ)چیئرمین ثمر فاؤنڈیشن کا دورہ نیاز پورہ ، گورنمنٹ ہائی سکول نیاز پورہ کے لئے 150امتحانی کرسیوں کا اعلان ،چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن ثمر سراج کا نیاز پورہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام علاقہ ، سکول کے طلبا اور سٹاف نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن ثمر سراج نے کہا کہ تعلیمی میدان میں طلبہ کو حائل مشکلات کے خاتمے کے لئے ثمر فاؤنڈیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اللہ کی رضا کے لئے آزاد کشمیر بھر میں بلا تحصیص فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا عوام کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے آزاد کشمیر میں سرکاری تعلیمی ادارے مسائل کا شکار ہیں تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے بہترین تعلیم سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے جس کے لئے حکومتی سطح پر جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ثمر فاؤنڈیشن سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے تعلیمی اداروں کی معاونت کا عمل جاری رکھے ہے عوام کی خدمت مشن ہے جہاں بھی ضرورت ہے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ،اس سے قبل صدر معلم سید حکم حسین شاہ اور عوام علاقہ نے چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن کو دورہ کی دعوت دی نیاز پورہ آمد پر ثمر سراج کا شاندار استقبال کیا گیا گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر معلم سید حکم حسین شاہ ،راجہ محمد شفیع ،چوہدری محکم دین ،چوہدری محمد بشیر ممبر زکواۃ کونسل ،بلال میراور دیگر نے کہا کہ ثمر فاؤنڈیشن عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے عوامی خدمات پر چئیرمین ثمر فاؤنڈیشن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں صدر معلم نے چئیرمین ثمر سراج کو ادارہ کے مسائل سے آگاہ کیا اور سکول آمد پر شکریہ بھی ادا کیا ۔