معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی کی پنجاب ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات

معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی کی پنجاب ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی نے جمعرات کی سہ پہر کو پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال، چوہدری نثار علی خان اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ اس دوران حاجی عبدالرزاق جامی نے میاں نواز شریف کو بتایا کہ ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے نماز جنازہ میں بلا مبالغہ تیس ، چالیس ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ کیونکہ چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور اہل چکوال نے چوہدری لیاقت علی خان کی پارٹی کیساتھ وفاداری کا احترام کیا ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے برملا کہا کہ جامی صاحب چوہدری لیاقت کے افسوس کیلئے چکوال جانا ہے۔ بعد ازاں بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی گئی او راس موقع پر عبدالرزاق جامی نے عارفانہ کلام بھی پیش کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر